وزیر خارجہ سشما سوراج نئی دہلی میں تنقید کے باوجود پاکستان کے ساتھ متعدد معاملات پر بات چیت اور ’ہارٹ آف ایشیا ‘ کانفرنس میں حصہ لینے کیلئے منگل کی شام اسلام آباد پہنچ گئیں۔
انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ سشما سوراج کی سربراہی میں انڈین وفد افغانستان پر بات چیت کرے گا۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد میڈیا سے مختصر ملاقات میں سشما نے کہا کہ
line-height: 33px; background-color: rgb(255, 255, 255);">پاکستان وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سے ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بات ہو گی.
انہوں نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی غرض سے یہاں آئی ہیں.
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ ہندوستانی وزیر سے بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی پر گفتگو ہو گی۔
سرتاج عزیز نے بتایا کہ سشما سوراج وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملیں گی۔